ابنا: برطانوي فوج نے اولمپک پارک کے قريب مشرقي لندن ميں ايک بڑے رہائشي کمپليکس کے مکينوں کو آگاہ کيا ہے کہ عمارت کي چھت پر ميزائل نصب کئے جارہے ہيں.
Bow کوارٹر ہاوسنگ کمپليکس لندن کي ان عمارتوں ميں سے ايک ہے جن پر برطانوي فوج زمين سے فضا ميں مار کرنے والے ميزائل نصب کرنے پر غور کررہي ہے.
ميزائلوں کي تنصيب کے فيصلے کا مقصد اولمپکس کو کسي بھي فضائي حملے سے محفوظ بنانا ہے.
دوسري جنگ عظيم کے بعد پہلي مرتبہ لندن ميں ميزائل نصب کئے جائيں گے. اس فيصلے سے کچھ لوگ ناخوش بھي ہيں.
.......
/169